حقوق عامہ

حقوق عامہ
آزادی ہر انسان کا فطری اور اسلامی حق ہے اس لئے کہ انسان فائل مختار پیدا کیا گیا ہے لیکن آزادی کا مفہوم کسی قانون اور ضابطے کے بغیر منفی بھی ہے اور ناقابل عمل بھی۔ انسنان کی یہی آزادی اسے کچھ حقوق و مراعات عطا کرتی ہے اسلامی ریاست کی ذمہ داری ہے کہ مفاد اسلامی کے تقاضوں کی روشنی میں ہر فرد کی آزادی کا تحفظ اور اس کے حقوق کی نگہداشت کرے، اس طرح سے کسی دوسرے کی آزادی اور حق پر آنچ نہ آنے پائے ۔
آزادی کے اس مفہوم کی روشنی میں پاکستان کے شہریوں کو مندرجہ ذیل حقوق کی ضمانت دی جائے گی۔
٭ ہر شخص کو اپنے ضمیر کے مطابق عقیدہ ار مذہب کے اختیار کی آزادی ہوگی۔
٭ ہر شخص کو اپنی مذہبی رسوم کی بجا آوری کی آزادی فراہم کی جائے گی جیسے عید میلاد النبی اور عزاداری وغیرہ
٭ اسلامی مکاتب فکر کو تبلیغ کی مکمل آزادی ہوگی اور سرکاری سطح پر تبلیغ کے لئے وفود اندرون / بیرون ملک بھجوائے جائیں گے۔
٭ ہر شخص کو حصول انصاف کے یکساں مواقع حاصل ہوں گے
٭ ہر شہری کو روزگار، تعلیم اور صحت کا تحفظ فراہم کیا جائے گا نیز اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے کہ ہر شہری کی خوراک،لباس اور رہائش کی ضروریات پوری ہو سکیں۔

حکومت کی ذمہ داری ہوگی کہ ہر شہری کی جان و مال اور عزت کو تحفظ فراہم کرے
٭ ہر شہری کو نقل و حرکت، تحریر و تقریر، اجتماع اور تنظیم سازی کی آزادی حاصل ہوگی
٭ شہریوں کے ذاتی خطوط اور ٹیلی فون گفتگو وغیرہ کی رازداری کا تحفظ کیا جائے گا۔
٭ کھلی عدالت میں مقدمہ چلائے بغیر کسی شخص کو گرفتار یا نظر بند نہیں رکھا جاسکے گا۔