سکردو انتخابی ریلی: اسلامی تحریک پاکستان اور استحکام پاکستان پارٹی کا انتخابی اتحاد، راجہ جلال مقپون متفقہ امیدوار مقرر
مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مرکزی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سکردو میں تاریخی انتخابی ریلی میں خصوصی شرکت کی۔ وفد میں مرکزی نائب صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری، مرکزی انچارج شعبہ تبلیغات علامہ اظہر عباس شیرازی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، صوبائی صدر سندھ علامہ اسد اقبال زیدی، صوبائی صدر جنوبی پنجاب مولانا عامر عباس ہمدانی اور صوبائی صدر شمالی پنجاب مولانا اشتیاق حسین کاظمی شامل تھے۔
اسلامی تحریک پاکستان اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان انتخابی مفاہمت کے نتیجے میں حلقہ سکردو 01 سے اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار وزیر الیاس، راجہ جلال مقپون کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ اب حلقہ سکردو 01 میں دونوں جماعتوں کے مشترکہ و متفقہ امیدوار راجہ جلال مقپون ہیں۔
جعفریہ پریس پاکستان کی ویب سائٹ دیکھیں
اسلامی تحریک کا آفیشل سوشل اکاؤنٹ دیکھیں

















