سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ ساجد علی نقوی سے تنظیمی وفد کی ملاقات

سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ ساجد علی نقوی سے تنظیمی وفد کی ملاقات

راولپنڈی :
سربراہ اسلامی تحریک پاکستان قائد ملت جعفریہ  علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سیاسی انتخابی کمیٹی کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، سیاسی رابطہ کمیٹی کے ممبران جی بی کے صوبائی صدر علامہ شیخ مرزا علی، سابق ممبر اسمبلی محمد ایوب وزیری، محمد علی قائد اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں جی بی کی سیاسی انتخابی کمیٹی کے سکردو میں منعقدہ اجلاس کی تفصیلی بریفنگ قائد محترم کو پیش کی گئی اور جی بی میں انتخابی مراحل کے حوالے سے آگاہ کی گیا۔ اس موقع پر قائد محترم نے انتخابی مراحل کو کامیابی سے انجام دینے کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔