اسلامی تحریک خیبرپختونخواہ کے صدر کا ہری پور کا دورہ

اسلامی تحریک خیبرپختونخواہ کے صدر کا ہری پور کا دورہ

ہری پور
اسلامی تحریک خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی کی قیادت میں ایک وفد نے ضلع ہری پور کی تحصیل غازی کا تنظیمی دورہ کیا۔
وفد میں معاون خصوصی برائے تنظیم سازی مولانا سید مرتضی علی شاہ جعفری،ضلع صدر نوشہرہ سفیر حسین،تحصیل پشاور جنرل سیکرٹری ملک چاند علی اور جنرل سیکرٹری ضلع نوشہرہ سردار علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ضلع ہری پور کی تحصیل غازی کے علاقہ لطیف آباد میں ایک تنظیمی اجلاس صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی کی صدارت میں منعقد ہوا۔
جس میں صوبہ بھر بالخصوص ضلع ہری پور کی تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی نے تنظیمی احباب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت کے اغراض مقاصد، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ملک بھر میں قیام امن اور ملت تشیع کے لیے خدمات اور صوبہ میں ہونے والی تنظیم سازی سے اگاہ کیا جس کو ضلع ہری پور تحصیل غازی کے تنظیم احباب نے خوب سراہا ۔اور جماعت کے ساتھ مخلصانہ طور پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس موقع پر محلہ لطیف اباد تحصیل غازی کی یونٹ تشکیل دی گئی اور تحصیل غازی کے لیے تحصیل صدر غلام اکبر کو بلا مقابلہ منتخب کیا گیا۔
محلہ لطیف اباد یونٹ صدر شاہد علی کو بھی بلا مقابلہ منتخب کیا گیا۔
نو منتخب تحصیل اور یونٹ صدر اور ان کے جنرل سیکرٹریز سے شیعہ علماء کونسل خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی نے حلف لیا اور ان کو مبارکباد دی۔

Follow Us on Facebook