اسلامی تحریک پاکستان صوبہ سندھ کا گلگت بلتستان کے عوام کے نام اہم پیغام

گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی حمایت، اسلامی تحریک پاکستان صوبہ سندھ کا اہم پیغام

یہ صرف ایک ووٹ نہیں بلکہ شہداء کی امانت اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کا فیصلہ ہے

اسلامی تحریک پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے گلگت بلتستان کے باعزت، باشعور اور غیور عوام کے نام اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔

“اے ملتِ غیور و باوفا۔۔۔!”

آپ کے آئینی، قانونی اور جمہوری حقوق کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ہم آپ کی اس تاریخی جدوجہد میں خود کو برابر کا شریک سمجھتے ہیں، اور ملت کے روشن مستقبل، مظلوموں کی آواز اور حق کے علمبردار عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اے گلگت بلتستان کے بابصیرت عوام!
یہ ایک ایسا تاریخ ساز مرحلہ ہے جہاں آپ کا فیصلہ آنے والی نسلوں کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ یہ وہ لمحہ ہے جس میں آپ کی سیاسی بصیرت، دینی شعور اور قومی وحدت مل کر آپ کو اپنے حقوق کی حقیقی جنگ میں کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے۔

یہی وہ سنہری موقع ہے کہ آپ قائد محترم آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے اس واضح، دوٹوک اور اصولی موقف کو عملی جامہ پہنائیں کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ان کا آئینی، قانونی اور جمہوری حق ضرور ملنا چاہیے۔

اسلامی تحریک پاکستان کو ووٹ دیں، اس لیے کہ یہ ووٹ صرف سیاست نہیں بلکہ مظلوموں کی آواز، حقوق کی ضمانت اور ملت کے وقار کی حفاظت ہے۔ مضبوط، دیانتدار اور بااصول نمائندوں کا انتخاب کریں جو آپ کے دکھوں کی سچی ترجمانی، آپ کے مسائل کے امین اور آپ کے روشن مستقبل کی ضمانت بن سکیں۔

یاد رکھیں!
یہ صرف ایک ووٹ نہیں۔۔۔ یہ شہداء کی امانت، ہمت کی عزت اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔

ووٹ دیں۔۔۔
شعور کے ساتھ، وفا کے ساتھ، شہداء کے نام کے ساتھ، اپنے حقوق کے لیے اور اپنی ملت کی سربلندی کے لیے۔

آخر میں قائد محترم آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی صحت و سلامتی اور رہبرِ شہید کے بلندیٔ درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔