نگر خاص میں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے

اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا نگر کا دورہ نامزد امیدوار پرنس قاسم علی سے ملاقات

مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے وفد کے ہمراہ نگر خاص حلقہ 5 میں جماعت کے نامزد امیدوار پرنس قاسم علی سے ملاقات کی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد اور دیگر معزز رفقاء شامل تھے۔

اس موقع پر کارکنان اور عمائدینِ علاقہ کے ساتھ اہم نشست منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان خدمتِ انسانیت، عدل و انصاف اور عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت نے ہر مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیا اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے تعلیمی و آئی ٹی مسائل کے حل کے لیے بھی مؤثر کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے ویژن کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان عوامی خدمت، وحدت اور فلاحی سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنائے گی۔

پروگرام کے اختتام پر دعائے سلامتی امام زمانہؑ کی گئی۔

visit official islami tehreek paksistan facebook page