راولپنڈی :
سربراہ اسلامی تحریک، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال، اسلامی تحریک پاکستان کے امیدواروں کے حلقوں کی پوزیشن، سیاسی جماعتوں کے رابطے اور استحکام پاکستان پارٹی سے انتخابی مفاہمت پر مرکزی سیکرٹری جنرل نے قائد محترم کو مکمل بریفنگ دی۔
قائد محترم نے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
مرکزی سیکرٹری جنرل نے برادر اسلامی ملک ایران کی جنگ زدہ عوام کے لیے قائد محترم کی جانب سے ادویات اور آلاتِ جراحی پر مبنی امدادی سامان کی دوسری کھیپ کے ایران پہنچنے کی بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
قائد محترم نے مظلوم ایرانی جنگ زدہ عوام کی مزید مدد کے حوالے سے بھی رہنمائی فرمائی اور اس ضمن میں دام، درمے، سخنے کردار ادا کرنے والوں کے لیے دعا بھی فرمائی۔




