قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے تنظیم کے مرکزی عہدیداران کی ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے تنظیم کے مرکزی عہدیداران کی ملاقات

راولپنڈی: سربراہ اسلامی تحریک قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی عہدیداران نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال، تنظیمی امور اور حالاتِ حاضرہ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں مرکزی نائب صدور علامہ عارف حسین واحدی، علامہ محمد رمضان توقیر، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مرکزی رہنما جناب اظہار بخاری شریک تھے۔

اس موقع پر وفد نے مختلف امور کے حوالے سے قائد محترم کو اپنی گزارشات پیش کیں، جن پر قائد ملت جعفریہ پاکستان نے رہنمائی فرمائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔