آغا سید حسن الموسوی الصفوی صدر انجمن شرعی شیعان جموں و کشمیر کی جانب سے قائد ملت جعفریہ پاکستان کی زوجہ کی وفات پر تعزیتی پیغام
نہایت رنج و الم کے ساتھ آپ کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت موصول ہوئی۔ اس سانحہ عظیم پر ہم، انجمن شرعی شیعیان، جموں و کشمیر کی جانب سے آپ کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔
مرحومہ صرف آپ کے لئے نہیں بلکہ ایک باوقار دیندار، صابر و فاضل خاتون کی حیثیت سے اپنے خاندان اور متعلقین کے لئے باعثِ مسرت و افتخار رہیں۔ ان کی رحلت یقیناً آپ کے خانوادے، بالخصوص جناب ڈاکٹر سید عون ساجد نقوی، جناب سید محمد ساجد نقوی اور جناب سید علی ساجد نقوی کے لئے ایک عظیم صدمہ ہے۔ ہم اس غم کی گھڑی میں آپ اور تمام اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
بارگاہِ ایزدی میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی حسنات کو قبول فرمائے، لغزشوں سے درگزر کرے اور جنت الفردوس میں آلِ بیتِ اطہارؑ کے جوار میں جگہ مرحمت فرمائے۔ نیز پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آغا سید حسن الموسوی الصفوی صدر انجمن شرعی شیعان جموں و کشمیر




