سربراہ اسلامی تحریک پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی اہلیہ کی رحلت پر مختلف شخصیات کی تعزیت

سربراہ اسلامی تحریک پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے تعزیت کا سلسلہ جاری

سربراہ اسلامی تحریک پاکستان قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے تعزیت کا سلسلہ جاری، اندرون و بیرون ملک شخصیات کے تعزیتی پیغامات

راولپنڈی/اسلام آباد: سربراہ اسلامی تحریک پاکستان و قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی اہلیہ محترمہ کی رحلت پر اندرون و بیرون ملک سے تعزیت و ہمدردی کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف مذہبی، سیاسی، سماجی، علمی اور بین الاقوامی شخصیات نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خدمت میں افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

علمائے کرام، ذاکرین، تنظیمی رہنماؤں، سیاسی جماعتوں کے قائدین اور بیرون ملک پاکستانی و شیعہ کمیونٹی کی جانب سے بھی تعزیتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عوام کی بڑی تعداد سربراہ اسلامی تحریک پاکستان کے ساتھ اظہار ہمدردی کر رہی ہے۔

مختلف وفود کی جانب سے سربراہ اسلامی تحریک پاکستان کی رہائش گاہ آمد اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی جاری ہے جہاں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائیہ اجتماعات منعقد کئے جا رہے ہیں۔