اسلام آباد (یکم اکتوبر 2026) — الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلامی تحریک پاکستان کے 13 ستمبر 2026 کو منعقد ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق سرٹیفکیٹ اور انتخابی نتائج عوامی معلومات کے لیے جاری کردیے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے یکم اکتوبر 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعات 208 اور 209(3) جبکہ الیکشن رولز 2017 کے رول 158 کی ذیلی شق (2) کے تحت کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلامی تحریک پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد سے متعلق سرٹیفکیٹ، انتخابی نتائج اور پارٹی کے عہدیداران کے نام، عہدے اور پتے پر مشتمل نوٹیفکیشن کی نقل عوامی معلومات کے لیے شائع کی گئی ہے۔





