سربراہ اسلامی تحریک قائد ملت جعفریہ پاکستان سے اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صدر کی ملاقات
راولپنڈی :
سربراہ اسلامی تحریک قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صدر آغا شیخ میرزا علی اور جنرل سیکرٹری جناب یوسف اخونزادہ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے سیاسی پیشرفت علاقائی و تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی قائد ملت جعفریہ پاکستان نے وفد کی گزارشات پر رہنمائی کی اور سیاسی عمل کو اسلامی تحریک کی تنظیمی و اخلاقی اقدار کے مطابق آگے بڑھانے پر تاکید کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا




