سربراہ اسلامی تحریک قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے عبدالعلیم خان کی ملاقات
راولپنڈی (7 مئی 2026ء):
قائد ملت جعفریہ پاکستان و اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ عبدالعلیم خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ موجود تھے جبکہ آئی پی پی کے وفد میں مرکزی سیکرٹری جنرل میاں خالد محمود، صدر پنجاب رانا نذیر احمد اور ایم پی اے پنجاب شعیب صدیقی شامل تھے۔ ملاقات میں آئی پی پی کے چیئرمین عبد العلیم خان نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ملک و قوم کے لیے اتحاد امت کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جی بی میں اتحاد امت کے لیے مل کر چلنے کی پیشکش کی اور اس ضمن میں گلگت بلتستان میں آئی پی پی اور آئی ٹی پی کے مابین انتخابی حلقوں میں مفاہمت پر تبادلہ خیال کیا۔قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے اتحاد امت کے لیے خواہش و کاوش کو سراہا اور دونوں جماعتوں میں آئندہ ملاقاتوں کے ذریعے جی بی میں مفاہمت کے سلسلہ کو آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور آئی پی پی کے صدر عبد العلیم خان نے گلگت بلتستان میں اتحاد و اتفاق کی سیاست کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے جی بی کی عوام کی خدمت کو آگے بڑھانے پر زور دیا
ملاقات میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ جبکہ استحکامِ پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں خالد محمود، صوبائی صدر پنجاب رانا نذیر احمد خان، صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب شعیب صدیقی اور جنرل سیکرٹری ضلع لاہور رانا جاوید اقبال شریک تھے۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملکی سیاسی صورتحال اور مختلف اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جعفریہ پریس پاکستان کی ویب سائٹ دیکھیں





