کراچی
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ_محمدرمضان_توقیر کراچی دورہ کے موقع پر زہرا اکیڈمی پہنچ گئے۔
زہرا اکیڈمی میں تنظیمی احباب و مرکزی رہنماء شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شیخ شبیر حسن میثمی، مرکزی ڈپٹی سیکٹری جنرل بردار حسنین مہدی صوبائی صدر سندھ علامہ ناظر عباس تقوی مولانا جعفر سبحانی،مولانا فیاض مطہری و دیگرسے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ملکی ،قومی،سندھ کی تنظیمی صورتحال پر مفصل گفتگو۔تحفظ عزا لانگ مارچ کی کامیابی پر تنظیمی احباب کو مبارکباد اور سندھ کے مومنین کو خراج تحسین پیش کیا ۔
اس موقع پر صوبہ سندھ کےتنظیمی احباب نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کو کراچی آنے پر خوش آمدید کہا








